Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / زلزلے کے بعدگرانڈہوم نے پاکستانی ٹیم کو’’ہلا‘‘دیا

زلزلے کے بعدگرانڈہوم نے پاکستانی ٹیم کو’’ہلا‘‘دیا

کرائسٹ چرچ: پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیلسن میں ہولناک زلزلے کا سامناکرنے والی پاکستان ٹیم کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیرئیرکا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بولر کولن ڈی گرانڈہوم نے بھی ’’ہلا‘‘ کررکھ دیا جس نے 6/41 کی ریکارڈساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بارش زدہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں ٹاپ گرین وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنزپر آل آئوٹ ہوگئی ہے جو اُس کا نیوزی لینڈمیں تیسراکم ترین اسکورہے۔

نیوزی لینڈکے بولرکولن ڈی گرانڈہوم کی 6/41کی تباہ کن بولنگ کے سبب پاکستان ٹیم کو کم اسکورپرڈھیرکیا۔سمیع اسلم اور اظہرعلی کی جوڑی نے پاکستان کو 31رنزکا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ۔بعدازاں اظہرعلی 15اور سمیع اسلم 19رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو بابراعظم 7اور یونس خان 2رنزبناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

4/56کی صورتحال کے بعد کپتان مصبا ح الحق نے اسدشفیق کے ساتھ مل کر ٹیم کو اسکور88رنزتک پہنچایاتو اس موقع پر 16رنزبنانے والے اسدشفیق بھی کپتان کا ساتھ چھوڑگئے۔بعدازاں آنے والے پاکستانی بلے بازوں میں کوئی بھی اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں داخل نہ کرسکا۔

کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ 31رنزبنائے۔کولن ڈی گرانڈہوم کی چھ وکٹوں کے علاوہ ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے بھی2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگزمیں نیوزی لینڈکی ٹیم بھی ابتداء میں مشکلات میں گھر گئی جس کے پہلے دو بیٹسمین15کے مجموعی اسکورپرپویلین واپس لوٹ چکے تھے۔جس کے بعد راحت علی نے 11 رنزبنانے والے راس ٹیلر کو آئوٹ کرکے کیویز کو 3/40 کی صورتحال سے دوچار کیا تاہم بعدازاں کیرئیرکا اولین ٹیسٹ کھیلنے والے جیت راول کے ناقابل شکست *55 اور ہنری نکولس کے *29 رنزکی بدولت نیوزی لینڈکی ٹیم ’ریکوری‘کرتے ہوئے دن کے اختتام تک ٹیم کا مجموعہ 3/104 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان کی مکمل اننگز کا اسکور کارڈ ذیل میں پیش کیا جارہاہے

pakistan-innings

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے