Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / 223رنزکے خسارے کے ساتھ پاکستانی اننگزختم

223رنزکے خسارے کے ساتھ پاکستانی اننگزختم

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان کی ناقابل شکست175 رنزکی اننگزکی بدولت315 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جسے اننگزکے اختتام پر 223رنزکے خسارے کا سامنا کرناپڑا۔

پاکستا ن نے چوتھے دن کا آغاز 271/8کے مجموعی اسکورسے کیا تو بارش اور گرائونڈگیلی ہونے کے سبب پہلے سیشن کاکھیل ممکن نہ ہوسکا۔کھانے کے وقفے کے بعد یونس خان اور یاسرشاہ نے دوبارہ کریزسنبھالی تو یونس خان نے جارحانہ اسٹروکس سے اسکورکارڈکومحترک کیا۔

بعدازاں 315کے مجموعی اسکورپر یاسرشاہ(10)اورعمران خان(0) پویلین واپس لوٹ گئے جس کے سبب یونس خان 175رنزپر ناٹ آئوٹ رہ گئے۔اپنی اس یادگار اننگزکے دوران انہوں نے 17 چوکوں کے علاوہ تین چھکے بھی لگائے۔

اننگزکے اختتام پر پاکستان کاخسارہ 223رنز باقی رہ گیا۔اب آسٹریلیا اپنی دوسری اننگزمیں اس میں مزید کچھ اسکور ڈال کر پاکستان کیلئے قابل دفاع ہدف سیٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمدعامراَن فٹ ، بیٹنگ نہیں کرسکیں گے

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے