Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / نیوزی لینڈ-افریقہ ٹیسٹ ڈرا، پاکستان کی ترقی

نیوزی لینڈ-افریقہ ٹیسٹ ڈرا، پاکستان کی ترقی

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈکے درمیان ہملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے سے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوگئی ہے۔

آسٹریلیابمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر جاری رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر چھٹے نمبرپر چلی گئی تھی تاہم اب ہملٹن ٹیسٹ نہ جیت پانے والی کیوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کاشکارہوکرواپس چھٹے نمبرپر چلی گئی ہے جس سے پاکستان کو ایکبارپھر پانچویں پوزیشن سنبھالنے کا موقع مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی ٹیم ایک ملین ڈالرزکی مالک بن گئی

پاکستان ٹیم 22اپریل سے ویسٹ انڈیزکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی جس میں اُسے بہترین سے بہترین یعنی تین صفر سے فتح بھی رینکنگ بہتر کرنے میں مدد نہیں دے سکے گی کیونکہ اُس کا چوتھے نمبرپر موجود انگلینڈ سے فاصلہ چار پوائنٹس ہے۔

آٹھویں درجے کی ویسٹ انڈین ٹیم کو کلین سوئپ کرنے پر بھی پاکستان کے حصے میں صرف دو پوائنٹس ہی آسکیں گے ۔ پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن بچانے کیلئے کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنا لازمی ہوگی ورنہ حتیٰ کہ 1-1 سے سیریز ڈرا ہوجانے کی صورت میں اُسے درجہ تنزلی کا سامناکرنا پڑسکتاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے