Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / حسن علی اَن فٹ، تجربہ کاربولرکو’تیار‘رہنے کی ہدایت

حسن علی اَن فٹ، تجربہ کاربولرکو’تیار‘رہنے کی ہدایت

ویسٹ انڈیزکے خلاف22 اپریل سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل فاسٹ بولر حسن علی گروئن انجری کا شکار ہوکر ان فٹ ہوگئے ہیں۔تاحال وہ پاکستان کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم 16 ون ڈے میچوں میں 29اور7ٹوئنٹی20میچوں میں 10وکٹیں حاصل کرکے اپنی اہمیت منوالی ہے۔

ویسٹ انڈیزمیں موجودٹیم انتظامیہ کو اطمینان ہے کہ 22اپریل کو شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل حسن علی فٹ ہوجائیں گے تاہم ساتھ ساتھ تجربہ کارفاسٹ بولر سہیل خان کو متبادل پلیئرکے طورپر ویسٹ انڈیز روانہ ہونے کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی2002ء کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیںدوبارمیچ میں5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بنے ہیں۔محمد عامر اور وہاب ریاض کی توقعات کے کم کارکردگی کے سبب ٹیم انتظامیہ اورکپتان حسن علی پر زیادہ انحصارکررہے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے