Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کو فتح کیلئے ہمالیہ کی چوٹی پر چڑھناہوگا
untitled-1-copy

پاکستان کو فتح کیلئے ہمالیہ کی چوٹی پر چڑھناہوگا

نیوزی لینڈنے ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز راس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 313/5رنزپر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں جیسا 369رنزکا ہدف دیدیاہے۔

نیوزی لینڈنے کھیل کے چوتھے دن کے دوران جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے313رنزبنائے۔اوپنرٹوم لیتھم کے80رنز کے بعد مسلسل ناکام رہنے والے راس ٹیلرکو بھی بالاآخر اپنی فارم بحال کرنے کا موقع مل گیا جنہوں نے 16چوکوں کی مدد سے 134گیندوں پر ناقابل شکست102*رنزبنائے۔

پاکستانی بولروں میں عمران خان تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے جبکہ محمد عامر اوروہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی اننگزمیں پاکستانی اوپنرزنے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر ایک رن بنایا۔کل ہملٹن ٹیسٹ میں پانچویں دن کاکھیل ہوگا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈکی ٹیم پہلا کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیت کر سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

amir

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے