Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان نےآسٹریلیا میں 12سال بعد جیت کا مزا چکھ لیا

پاکستان نےآسٹریلیا میں 12سال بعد جیت کا مزا چکھ لیا

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئےپانچ ایک روزہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

221رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور عمر اکمل نے 18رنز بنانے میں کامیب رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جیمز فالکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، کینگروز کپتان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی بولرز میں محمد عامر نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پنجاب اور فیڈرل ایریاز پاکستان کپ کے فائنل میں

پاکستان کپ کے اہم میچ میں پنجاب نے سندھ کو 40رنزسے ہرادیا۔ٹورنامنٹ میں تمام لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے