Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فائنل صرف پاکستانی کرکٹر زکھیلیں گے؟

پی ایس ایل فائنل صرف پاکستانی کرکٹر زکھیلیں گے؟

غیرملکی کھلاڑیوں کے لاہور آنے سے صاف انکار کی صورت میں پی سی بی نے پلان بی بھی تیار کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں منعقد کرنے کی تصدیق کی گئی ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کے انکار کی صورت میں پلان بی بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

اگر کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہوا تو پھر لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں ان غیرملکیوں کی جگہ پاکستان کے مقامی کھلاڑیوں کو میدان میں اُتارا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ’’ جب فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا اور ان کے آئیکون اور غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور کا سفر کرنے سے انکار کیا تو ہم پی ایس ایل کے 30-35 پلیئرز کے پول سے ہی نیا ڈرافٹ کریں گے‘‘۔

’’ ہمیں لاہور فائنل کے لئے پانچ سے 10 غیرملکی پلیئرز چاہیے ہوں گے، فائنل میں جگہ نہ بناپانے والی تین ٹیموں میں شامل پلیئرز اگر پاکستان میں کھیلنا چاہئیں گے تو ان کا ڈرافٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

خاتون مداح نے آفریدی کو انوکھی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی ہاتھ زخمی ہونے کے سبب لاہورمیں کھیلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے