Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / رینکنگ نظام کی ’’مہربانی‘‘سے پاکستان کی آٹھویں پوزیشن بچ گئی

رینکنگ نظام کی ’’مہربانی‘‘سے پاکستان کی آٹھویں پوزیشن بچ گئی

زمبابوے میں ٹرائنگولرسیریزکے آغاز کے وقت آئی سی سی کے رینکنگ پیشگوئی نظام نے سری لنکاکیخلاف ویسٹ انڈیز کی ایک کامیابی کے بدلے اُس کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کی نوید سنائی تھی لیکن ایساکرلینے کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم بدستور نویں نمبرپر موجود ہے۔

آئی سی سی نظام کی اس’’مہربانی‘‘کے سبب پاکستان ٹیم بھی بدستورآٹھویں نمبرپرموجودہے۔اگرچہ آئی سی سی کا نظام اب بھی کئی پیشگوئیاں کررہاہے لیکن ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ8 ٹیموں کا ’’حتمی فیصلہ‘‘ ٹرائنگولر سیریزکے اختتام پر ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے نئے طریقہ کارکے مطابق 2019ء میں انگلینڈمیں شیڈول ورلڈکپ میں وہی آٹھ ٹیمیں ہی براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جو31ستمبر2017ء تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ8 ٹیموں میں شامل ہوں گی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی کا امکان روشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں درجے کی بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے