Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / جنوبی افریقہ / جنوبی افریقہ نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا

جنوبی افریقہ نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا

جنوبی افریقی ٹیم کوحالیہ دورہ ٔ نیوزی لینڈمیں سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑا۔سیریزکے پہلے چارمیں سے دو میچوں کے سبب پروٹیز سائیڈ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے بھی محروم ہوئی مگر آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے سمیت اُس نے ٹاپ پوزیشن پر دوبارہ قبضہ بھی جمالیا۔

اب وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر2آسٹریلیا سے صرف ایک زائد پوائنٹ کی مالک ہے۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکا فیصلہ کن میچ ہارنے والی کیوی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ بدستور تیسرے نمبرپر موجود ہے جس کے بعد نچلی پوزیشن پر بھارتی ٹیم 112پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کون بنے گانمبرون ،بھارت یا آسٹریلیا؟

جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے نیوزی لینڈکے خلاف آخری ون ڈے میچ جیتنا ضروری تھا ۔اگروہ آخری میچ اور سیریز ہارجاتی تب وہ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکر دوسرے نمبرپر چلی جاتی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ کرکے ٹا پ پوزیشن پر قبضہ جمایاتھا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ

پوزیشنٹیمپوائنٹس
1جنوبی افریقہ119
2آسٹریلیا118
3نیوزی لینڈ113
4بھارت112
5انگلینڈ107
6سری لنکا98
7بنگلہ دیش91
8پاکستان89
9ویسٹ انڈیز86
10افغانستان53
11زمبابوے48
12آئرلینڈ42
* آخری اپ ڈیٹنگ: 4 مارچ 2017ء

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

رینکنگ بھی ’بگ تھری‘ ٹیموں پر براوقت آگیا

آئی سی سی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے درمیا ن کھیلی گئی تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے