Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑدیا

ہاشم آملہ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑدیا

جنوبی افریقہ کے باریش اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکاکے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اہم ریکارڈ توڑدیا۔

پروٹیز اوپنر نے اس میچ میں 103رنزبنائے جو اُن کے کیرئیر کی 151ویں اننگز میں 25 ویں سنچری تھی۔جس کی بدولت وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اننگز میں25سنچریاں مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔اُن سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے نام تھا جس نے سنگ میل کو 162 ویں اننگز کے دوران عبورکیاتھا۔

۔ ہاشم آملہ نے سری لنکا کے خلاف اپنی پانچ سنچریاں مکمل کرنے کیلئے صرف15ون ڈے اننگز کا سہارالیا جو کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے ایک ملک کے خلاف سنچریاں مکمل کرنے کیلئے کھیلی گئی تیسری کم ترین اننگز ہیں۔

۔ ہاشم آملہ ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں25، 25 سنچریاں اسکورکرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے جبکہ دُنیاکے محض چوتھے پلیئربن گئے ہیں۔اُن سے قبل یہ کارنامہ صرف سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور کمارسنگاکارا سرانجام دے سکے تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بننے اور ٹوٹنے والے ہر ریکارڈکی تفصیل پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی

میزبان انگلینڈکو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکرپاکستان ٹیم نے نہ صرف تاریخ میں پہلی بار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے