Clicky

ہوم / اہم موضوعات / تسکین احمدہیٹرک کرنیوالے پانچویں بنگلہ دیشی بولر بن گئے

تسکین احمدہیٹرک کرنیوالے پانچویں بنگلہ دیشی بولر بن گئے

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے سری لنکاکے خلاف دوسرے نامکمل ون ڈے میچ میں سری لنکا کی اننگز کے آخری اوور میں گرنے والی آخری تینوں وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پانچویں بنگلہ دیشی بولر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تسکین احمد نے یہ کارنامہ 50ویں اوورکی تیسری گیندپرگنارتنے کو سومیاسرکارکے ہاتھوں کیچ اور اگلی گیندپر سرنگالکمل کو مستفیض الرحمن کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد اوورکی پانچویں گیندپر پرادیپ کو بولڈکرکے سرانجام دیا۔

تسکین احمد سے قبل ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین (2006، بمقابلہ زمبابوے)، عبدالرزاق (2010،بمقابلہ زمبابوے)، روبیل حسین (2013ئ، بمقابلہ نیوزی لینڈ) اور تیج الاسلام (2014ئ، بمقابلہ زمبابوے)نے ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے