Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آئی سی سی،پاکستان کے مالی خسارے کا ازالہ نہیں کریگا

آئی سی سی،پاکستان کے مالی خسارے کا ازالہ نہیں کریگا

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ اور بھارت سے باہمی سیریز نہ ہونے کے سبب پی سی بی کو ہونے والے مالی نقصان کے آئی سی سی سے ازالے کی اُمیدیں ختم ہوگئی ہیں۔اس بات کا انکشاف پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ بھارت سے سیریز نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس پر آئی سی سی کو کہا کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے ہمارا نقصان کون پورا کرے گا جس پر آئی سی سی کی جانب سے گرانٹ یا قرضے کی آفر کی گئی جسے قبول نہیں کیا جب کہ آئی سی سی نے اس موقف پر کمیٹی بنانے کی بات کی جسے ہم نے مسترد کردیا۔

نجم سیٹھی نے اپنے وضاحتی بیان میں یہ خبر بھی دیدی ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی سے مالی امداد نہیں ملے گا اور نہ ہی اُسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب ہونے والی نقصان کی ازالے کیلئے آئی سی سی کسی قسم کی مدد کریگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شہریارخان نے وزیراعظم کو استعفیٰ بھجوادیا

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے