Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / مصباح الحق کوالوداعی میچ نہیں دیں گے: شہریارخان

مصباح الحق کوالوداعی میچ نہیں دیں گے: شہریارخان

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے ایکبارپھر مصباح الحق کوازخودریٹائرڈہوکرباعزت طریقے سے کرکٹ چھوڑنے کا اشارہ دیدیاہے۔

پاکستان کے دوقومی روزناموں کو مسلسل دوسرے انٹرویومیں شہریارخان نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ اگر مصباح الحق ریٹائرمنٹ لینا چاہیں تو وہ اُسے اب نہیں روکیں گے۔اپنے تازہ انٹرویومیں اُن کا کہناتھا کہ’’ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اب مصباح الحق پر چھوڑدیاہے،وہ جوبہترسمجھیںویساقدم اُٹھاسکتے ہیں ‘‘

’’ان دنوں وہ (مصباح الحق)یقینا ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے ،اگلی سیریزمیں ابھی وقت ہے ،وہ دو،تین ہفتوں میں شاید ذہن بنالیں ‘‘۔

شہریارخان کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ مصباح الحق سے ازخودریٹائرڈہونے کی توقع کررہے ہیں،جیساکہ انہوں نے اظہرعلی سے انگلینڈکے خلاف سیریز ہارنے کے بعد کی تھی لیکن جب توقع کے برخلاف اظہرعلی قیادت کرنے پر ڈٹے رہے تو چیئرمین نے میڈیامیں آکر اُن ’عدم اعتماد‘کا اظہار کردیا۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے تو اپنے انٹرویومیں یہاں تک بھی کہہ دیاہے وہ مصباح الحق کو کوئی الوداعی میچ وغیرہ دینے کاتو نہیں سوچ رہے مگر اُن کا ارادہ ہے کہ ملک کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کو شایان ِ شان اندازمیں رخصت کریں۔

شہریارخان کے اس بیان کے بعد اس بات کا امکان مزید بڑھ گیاہے کہ مصباح الحق دورۂ ویسٹ انڈیزسے قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹھوس ثبوت موجود ہیں ،ناصرجمشید کی ویڈیوپرشہریارخان کا ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے ناصرجمشید کی سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوکے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے