Clicky

ہوم / تازہ ترین / بارش نے جنوبی افریقہ کو یقینی شکست سے بچالیا

بارش نے جنوبی افریقہ کو یقینی شکست سے بچالیا

ہملٹن ٹیسٹ کا پانچواں روز بارش کی نذر ہوجانے کے سبب جنوبی افریقی ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی جس کے سبب وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ایک ،صفر سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پہلی اننگزمیں 314رنزبنانے والی جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں80رنزپر پانچ وکٹیں گنواچکی تھی ،اس کے باوجود وہ مزید95رنزکے خسارے سے دوچار تھی۔اگرپانچویں دن کا کھیل ممکن ہوجاتا تو عین ممکن تھاکہ جنوبی افریقہ کو اننگز کے مارجن سے شکست کھانا پڑجاتی۔

176رنزکی شاندار اننگزکھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کو تیسرے ٹیسٹ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ڈونیڈن ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیاتھا جس کے بعد جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایک ،صفر سے برتری حاصل کی تھی جو سیریزکے آخر تک برقرار رہی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں میں ابراہام ڈی ویلیئرزنے سب سے زیادہ262اور اُن کے ساتھی کوئنٹن ڈی کوک 200رنزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہے۔جس کے بعد میزبان ٹیم کے بلے باز راس ٹیلر نے 195 رنزبناکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بولنگ ٹیبل پربھی جنوبی افریقی بولروں کاغلبہ رہا ۔کگیسوربادا8اور عمران طاہر6وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے جبکہ کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھی چھ وکٹوں پر ہاتھ صاف کئے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے