Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان کو7ٹیسٹ سیریزمیں پہلی بارپہلے میچ میں شکست

پاکستان کو7ٹیسٹ سیریزمیں پہلی بارپہلے میچ میں شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آٹھ وکٹوں سے شکست کھاگئی ہے جو گزشتہ سات ٹیسٹ سیریزمیں پہلا موقع ہے کہ اُسے سیریزکے پہلے میچ میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔

پاکستان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز7/129کی نامکمل اننگز سے کیاتو سہیل خان نے 40رنزکی اننگزکھیل کر پاکستان کا مجموعہ 158رنزتک پہنچادیا۔یہ میچ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا ہائی اسکوربھی تھا۔بعدازاں اگلی دووکٹیں 13رنز کے اضافے پرہی گرگئیں۔اسدشفیق 17رنزبناکرنیل واگنرکا شکاربنے۔

نیوزی لینڈکی جانب سے نیل واگنر،ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک جبکہ پہلی اننگزکے ہیروکولن ڈی گرانڈہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈکومیچ جیتنے کیلئے 105رنزکا ہدف ملاجو اُس نے کپتان کین ولیمسن کی چار چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 61 رنزکی اننگزکی بدولت باآسانی دووکٹیں گنواکرپوراکرلیا۔جیت راول 36رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کولن ڈی گرانڈہوم کو پہلے ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے نیوزی لینڈکی ٹیم اب سیریز ہارنے کے خطرے کے باہرنکل آئی ہے۔ سیریزکا دوسرا اورآخری ٹیسٹ 25نومبر سے ہملٹن میں شروع ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے