Clicky

ہوم / ممالک / بنگلہ دیش / ینڈرسن کی چھکوں کی بارش ،بنگلہ دیش کو مسلسل چھٹی شکست
corey-anderson

ینڈرسن کی چھکوں کی بارش ،بنگلہ دیش کو مسلسل چھٹی شکست

نام نہاد بنگال ٹائیگرز اپنے ملک سے باہر نکلتے ہی بھیگی بلی بن گئے ہیں جنہیں کیویز میں مسلسل شکستوں کا سامناہے۔بنگلہ دیش ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ون ڈے کے بعد تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھی وائٹ واش کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے نام نہاد بنگال ٹائیگرز کو 27 رنز سے شکست دی۔ فاتح سائیڈ نے 4 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ جس میں کپتان کین ولیمسن کے 57 بالز پر 60 رنز تو شامل تھے

لیکن کمال کورے اینڈرسن نے کیا جنہوں نے 41 بالز پر 10 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 94 رنز بنائے۔ 229.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے ان کی بیٹنگ پر شائقین کی گیند کو فضائی راستے سے میدان بدر ہوتے دیکھ کر گردنیں درد کرنے لگی تھیں۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ 42 رنز سومیا سرکار اور 41 رنز شکیب الحسن نے اسکور کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے