Clicky

ہوم / بلاگ / انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا کراچی کی ٹریفک پولیس؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا کراچی کی ٹریفک پولیس؟

کچھ عرصہ قبل کراچی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ سیفٹی پروگرام متعارف کرایا تھا جس میں موٹرسائیکل سواروں کو لازمی ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کی گئی تھی بصورت دیگر جرمانے کی سزا کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن اس فیصلے سے عوام پر تو کوئی اثر نہیں پڑا لیکن ہیلمٹ بیچنے والوں کی چاندی ضرور ہوگئی تھی۔

عوام نے ٹریفک پولیس کے اس عمل کو ہیلمٹ ساز کمپنیوں سے ساز باز قرار دیا ہے۔ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے غیرمعیاری ہیلمٹ پہننے والے کرکٹرز کو تنبیہ کرتے ہوئے یکم فروری سے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا کہ غیرمعیاری ہیلمٹ پہننے والے کرکٹرز کو پہلے دو بار وارننگ دی جائے گی تیسری باری پرمعطل کردیا جائے گا۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو برطانوی اسٹینڈرڈ کے ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ہدایات کا کھلاڑیوں پر کچھ اثرپڑے گا یا صرف ہیلمٹ بنانے والی برطانوی کمپنی کی ہی چاندی ہوگی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے