Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کرکٹ میں فٹبال طرز کے نئے قوانین رائج ہوگئے

کرکٹ میں فٹبال طرز کے نئے قوانین رائج ہوگئے

کرکٹ قوانین کے سرپرست ایم سی سی (میریلیبورن کرکٹ کلب)نے ’نئے کوڈزآف لائ‘جاری کردئیے جن کا اطلاق فوری طورپر کردیاگیاہے۔

فٹ بال سے ملتے جلتے نئے قانون کے تحت اب فیلڈامپائر جھگڑاکرنے پر کسی بھی کھلاڑی کو مخصوص وقت کیلئے میدان سے باہر بھیج سکے گا جبکہ دوران ِ بیٹنگ اگرکوئی بیٹسمین جھگڑا کرتا ہے تو اُسے’ ریٹائرڈآئوٹ‘ قرار دیکر باہر بھیجا جائے گا۔نئے قانون کے تحت زیادہ جارحانہ اپیل کرنے یا امپائرکے فیصلے پر ناخوشی ظاہرکرنے کی صورت میں امپائرزپہلے کھلاڑی کو وارننگ دیں گے اوراگر پھر ایسا رویہ دوبارہ اختیارکیاگیا تو متعلقہ ٹیم پر پانچ رنزکی پنالٹی عائد کردی جائیگی۔

کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے حریف ٹیم کے کرکٹرپرگیند پھینکنے یا جسمانی تصادم پر پانچ رنزکی پنالٹی اور مخصوص وقت کیلئے فیلڈ سے باہر بھیجا جائے گا۔

نئے قوانین میں جارح مزاج بلے بازوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اب بیٹ کے سائزکی بھی حد مقرر کردی گئی ہے جس کے تحت بیٹ کا زیادہ سے زیادہ سائز 108ایم ایم یعنی 4.25انچ ہوگا۔اس کی موٹائی وسط سے 67ایم ایم اور کناروں سے 40ایم ایم ہوگی۔کسی بھی میچ کے دوران ’بیٹ گیج‘سے پیمائش کی جاسکے گی تاکہ بھاری بلوں کا خاتمہ ہوسکے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیاکہ خلاف ِ قانون بھاری بیٹ استعمال کرنے والے بیٹسمین کو کیا سزاملے گی یا کتنا جرمانہ عائد ہوگا؟

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن شائع ہوگیا

مختلف معلوماتی سلسلوں اور دلچسپیوں سے مزین پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے