Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / افغانستان / نوروز مینگل ’بڑی پوسٹ‘ کیلئے کرکٹ سے ریٹائر

نوروز مینگل ’بڑی پوسٹ‘ کیلئے کرکٹ سے ریٹائر

افغانستان کرکٹ کو بلندیوں کی جانب لے جانے والے کرکٹر نے بڑی پیشکش قبول کرلی۔

نوروز مینگل وہ کرکٹر ہیں جن کی قیادت میں افغانستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا حق حاصل کیا اور انہوں نے ہی اپنی ٹیم کو 2010 میں پہلی بار ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کا حق دلوایا مگر اب انہوں نے ایک بڑی ذمہ داری کی خاطر ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

نوروز کی عمر اس وقت صرف 32 سال ہے، انہوں نے 49 ون ڈے اور 30 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ وہ ٹیم کے کپتان بنی اور پھر محمد نبی کو قیادت سونپ کر ایک عام کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے تھے۔

اب ریٹائر ہوکر انہوں نے افغانستان کا چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق اللہ استنکزئی کہتے ہیں کہ ’’ ہم 6 ماہ سے کوشش کررہے تھے کہ وہ کھیل کو الوداع کہہ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالیں، اب وہ اس پر راضی ہوگئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بدولت بہترین افغان ٹیلنٹ کو ٹیم میں لائیں گے‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پنجاب اور فیڈرل ایریاز پاکستان کپ کے فائنل میں

پاکستان کپ کے اہم میچ میں پنجاب نے سندھ کو 40رنزسے ہرادیا۔ٹورنامنٹ میں تمام لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے