Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ناتھن لیون نے ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیا

ناتھن لیون نے ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیا

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے تمام ترتنازعات کو پیچھے رکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیاہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بھارت-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر جذبات سے بھرے ویرات کوہلی نے کہاتھا کہ اب آسٹریلوی کرکٹرز اُ ن کے دوست نہیں رہے اور نہ ہی کبھی اب کوئی اُن کے منہ سے آسٹریلوی کرکٹرزکو دوست کہتا سنے گا۔

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے ایک موقع پر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ میں فیلڈکی باتیں فیلڈ میں ہی چھوڑ آتاہوں۔کوہلی اچھا پلیئرلیکن بدقسمتی سے انتہائی جذباتی انسان بھی ہے ۔کوہلی کے اعلان کہ آسٹریلوی کرکٹرز اب اُن کے دوست نہیں رہے،کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ناتھن لیون نے کہاکہ

’’میں بڑے دل کا انسان ہوں۔اگر کوہلی مجھے کہیں مل جائیں تو میں سردمہری کا مظاہرہ نہیں کروں گااوراُن سے جاکر ہاتھ ملالوں گا اوراُسے لیمن جوس بھی پلائوں گا‘‘

ناتھن لیون نے اپنے بیان سے بھارتی بلے باز کو شرمندہ کردیاہے لیکن اُسے یہ شرمندگی شاید تبھی محسوس ہوگی جب وہ ان باتوں کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلوی کرکٹر کی کو ہلی کے سینے پر وکٹ گھونپنے کی خواہش

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارتی ٹیم ’نمبرون‘کیسے بنی؟

حال ہی میں ختم ہونے والے ’بگ تھری فارمولے ‘‘کا جس قدر فائدہ بھارت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے