Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ناصرجمشید کی بیوی کاپی سی بی پر جوابی حملہ

ناصرجمشید کی بیوی کاپی سی بی پر جوابی حملہ

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد اوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کو اس واقعے کا مرکزی مجرم سمجھتاہے اور اُس کی جانب سے یہی تاثر دیاجارہاہے کہ ناصرجمشید اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پی سی بی حکام سے تعاون نہیں کررہا

ناصرجمشید میڈیاکی ان رپورٹس پر کان دھرے بغیر خاموش ہیں لیکن اُن کی بیگم ڈاکٹر سمرانے اب مقابلے کیلئے آستین چڑھالی ہیں جنہوں نے پی سی بی پر لفظی حملہ کرکے نئی جنگ چھیڑدی ہے۔اُن کا کہناہے کہ اُن کے شوہرناصرجمشید پرعدم تعاون کا الزام سراسرجھوٹ ہے حقیقت تو یہ ہے کہ خود پی سی بی اس معاملے کو ڈھیل دے رہاہے۔

پی سی بی نے ناصرکے وکیل کو ایک ہفتے سے کوئی جواب نہیں دیا ،کوئی ان سے کہہ دے کہ کم ازکم ہمیں جواب سے مطلع ہی کردیں ،پروفیشنلزم بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ڈاکٹرسمراکا کہناتھا کہ میرے شوہر کہیں غائب نہیں ہوئے،گھر پر ہی ہیں ۔نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کررہی ہے جس کی وجہ سے ناصرکا پاسپورٹ اور فونز بھی متعلقہ حکام کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فکسنگ کیس: ’پردہ نشینوں‘ کو بچانے کیلئے قربانی کا ’بکرا‘ مل گیا

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصرجمشید کو مرکزی ملزم قرار دیاجارہاہے ۔اسی الزام میں وہ لندن میں گرفتار بھی ہوئے جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کیا گیاتاہم اُن کا پاسپورٹ اور موبائل فون تاحال نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام کی تحویل میں ہے جس کے سبب وہ انگلینڈ سے کہیں باہرنہیں جاسکتے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بورڈنے شرجیل خان اور خالدلطیف کیخلاف ثبوت پیش کردیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے ہی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل کو شرجیل خان اور خالد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے