Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل اسکینڈل، ناصرجمشید بھی فوری طورپر معطل

پی ایس ایل اسکینڈل، ناصرجمشید بھی فوری طورپر معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز ناصرجمشید کو فوری طورپر تمام قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کرکے اُن کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیف ایگزیکٹو اورپی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اوپننگ بلے باز ناصرجمشید کو تمام قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے فوری طورپر معطل کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل اورخالدلطیف پر تاحیات پابندی کافیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے یہی اطلاعات آرہی تھیں کہ شرجیل خان اور خالدلطیف کو بکیوں سے رابطہ کروانے والا کھلاڑی ناصرجمشید ہی تھا جس پر اُن کی اہلیہ نے سخت ردعمل کا اظہارکیاتھا مگر اب پی سی بی کی جانب سے معطل کئے جانے کے بعد ایسا محسوس ہوتاہے کہ اوپنرکے خلاف پی سی بی کو ٹھوس ثبوت مل گیا ہے۔

ناصرجمشید پی ایس ایل میں کسی ٹیم سے وابستہ نہیں ہیں اورنہ ہی وہ ورلڈکپ2015 ء کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے کھیلے ہیں۔ اُن کی اہلیہ کے مطابق وہ انگلینڈمیں کوچنگ کورس کررہے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پربھی فرد جرم عائد

ناصر جمشید کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات میں عدم تعاون کے سبب پی سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے