Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / بائونسر زدہ مشفیق الرحیم کی حالت خطرے سے باہر

بائونسر زدہ مشفیق الرحیم کی حالت خطرے سے باہر

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے بنگلہ دیش- نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز ٹم سائوتھی کا بائونسرکھاکر ہسپتال پہنچنے والے بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مشفیق الرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ویلنگٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز کیوی فاسٹ بولر ٹم سائوتھی کی برق رفتار گیند اُس وقت اُن کے بائیں کان کے قریب ہیلمٹ پر آ لگی تھی جب وہ نیچے جھکنے کی کوشش کررہے تھے۔جس کے بعد وہ مزید کھیل جاری نہ رکھ سکے اور اُنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

مشفیق الرحیم نے خود اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے اور کہاہے کہ اُنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ مشفیق الرحیم نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگزکے دوران 159رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت اُن کی ٹیم 595رنزکا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے