Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / دھونی نے بھارتی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

دھونی نے بھارتی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے اور ٹوئنٹی20ٹیموں کی قیادت سے استعفیٰ دے دیاہے تاہم وہ دونوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی کھیلنے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈکے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی20سیریزکے اسکواڈپرمشاورت کیلئے سلیکٹرزکا چھ جنوری کو اجلاس ہوناہے ،بھارتی بورڈنے اگرچہ فوری طورپر کسی کھلاڑی کو دھونی کی جگہ محدود اوورزکے میچوں کا کپتان مقرر نہیں کیاہے تاہم قومی امکان ہے کہ ویرات کوہلی کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی جو پہلے ہی عمدگی سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 35سالہ مہندرا سنگھ دھونی نے دسمبر2014ء میں ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑدی تھی۔ دھونی کو 2007ء میں ٹوئنٹی20ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیاتھا،اُن کی قیادت میں بھارت نے پہلا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی20جیتا جس کے بعد 2011ء کی ورلڈکپ ٹرافی بھی اپنے شوکیس میں سجائی اور2013 ء میں اُنہی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔

مہندراسنگھ دھونی نے 199ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 110جیتے جبکہ74میں شکست کھائی ۔اس طرح 72ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں میں سے 41میں اُسے فتح اور28میں شکست ہوئی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویرات کوہلی کو بڑااعزاز حاصل ہوگیا

دنیا کے قدیم ترین کرکٹ میگزین نے بھارتی کپتان کو نئے ایڈیشن میں شاندار خراج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے