Clicky

ہوم / اہم موضوعات / دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر کی ٹرین آخری اسٹاپ پر پہنچ گئی

دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر کی ٹرین آخری اسٹاپ پر پہنچ گئی

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 کی صورت میں انہوں نے اپنے ملک میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیل لیا؟ میچ کے بعد کے ’’حالات‘‘ بتارہے ہیں کہ انہیں اس کے بعد اپنے ملک میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

بھارت نے بدھ کو یکطرفہ مقابلے میں انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ میں زیر کرنے کے بعد سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ اس کے بعد پوری ٹیم کی جانب سے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

ڈریسنگ روم میں پوری ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا جبکہ اس سے قبل انہیں ایک فریم شدہ تصویر بھی تحفے میں دی گئی جس میں ان کے تین بڑے اعزازات 2007 کی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹرافی، 2011 کا ورلڈ کپ اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی فتوحات کا حوالہ تھا۔

اس اقدام سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ دھونی شاید اپنے ملک میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیل چکے کیونکہ اگلی محدود اوور کی سیریز بھارت میں اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جائے گی جبکہ دھونی کے بارے میں محسوس ہوتا ہے کہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

ایک بات صاف دکھائی دے رہی ہے کہ کامیابیوں کے ٹریک پر نان اسٹاپ دوڑتی دھونی ایکسپریس اپنی آخری منزل کے تقریباً قریب پہنچ چکی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت کا کونسا کھلاڑی کتنا تعلیم یافتہ ہے!

بچپن سے ہم کہاوت سنتے ہیں آ رہے ہیں کہ ‘پڑھوگے لکھوگے تو بنو گے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے