Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / عمران خان کاوہ ریکارڈجو34سال بعدبھی قائم ہے

عمران خان کاوہ ریکارڈجو34سال بعدبھی قائم ہے

پاکستان ٹیم کے سپر اسٹار آل راؤنڈر و کپتان عمرا ن خان کا ریکارڈ 34سال بعد بھی ان کے نام کے ساتھ محفوظ ہے جو انہوں نے 1982ء میں قائم کیاتھا۔

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے سلسلے ’لاثانی پلیئرآف دی ویک‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے 1982ء کے کیلنڈرایئرمیں ایک سال میں سب سے بہترین 13.29رنز فی وکٹ کی شاندار اوسط سے 62وکٹیں حاصل کی جو آج تک دنیا کے کسی اور بولر کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا ہے ۔

عمران خان نے 1982ء کے ٹیسٹ کیلنڈرایئر میں محض 13.29رنزفی وکٹ کی شاندار اوسط سے 62وکٹیں حاصل کیں جو ٹیسٹ تاریخ میں 50پلس وکٹوں کے ساتھ کسی بھی بولر کی بہترین اوسط کا ریکارڈ ہے جبکہ یہ سال میں میں دنیا کے کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں بھی تھیں ۔

عمران خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں کارناموں،ریکارڈز،اعزازات اوربڑی پرفارمنسز کا مکمل احوال ’اسپورٹس لنک‘ (یکم تا 7 جنوری 2017ء)میں پڑھا جاسکتاہے۔جس میں عمران خان کی تمام بڑی پرفارمنس سمیت کیریئرکا مکمل احاطہ کیا گیاہے۔

نوٹ: اسپورٹس لنک ہر ہفتے اپنے سلسلے ’’لاثانی پلیئر آف دی ویک ‘‘میں کسی ایک نامورکرکٹرکوشامل کرتاہے جس میں اُس کے کارناموں، نہ بھلائی جانیوالی پرفارمنسز، ریکارڈز اور اعزازات کی تفصیل شامل کی جاتی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے