Clicky

ہوم / اہم موضوعات / جب زیادہ چھکوں کا پاکستانی ریکارڈ شاہد آفریدی کے قبضے میں آیا

جب زیادہ چھکوں کا پاکستانی ریکارڈ شاہد آفریدی کے قبضے میں آیا

سبھی جانتے ہیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ مجموعی ون ڈے کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کے نام ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ ریکارڈ کب توڑا تھا اوراُن سے قبل یہ ریکارڈ پلیئر کے نام تھا۔

پاکستان میں کھیلوں کا سب سے زیادہ شائع ہونے والا میگزین ’اسپورٹس لنک‘ شاہد آفریدی کے مجموعی کیریئرمیں بنائے گئے عالمی و ریکارڈز کی مکمل تفصیل قسط وار ہر ہفتے شائع کرتا ہے جس کی تازہ قسط (16تا22اپریل 2017ء ) میں شاہد آفریدی کے 2002ء سے 2005ء تک قائم کئے گئے ریکارڈزکا جائزہ پیش کیا گیاہے۔

تازہ قسط میں بتایا گیاہے کہ شاہد آفریدی نے کیریئرکے 130ویں ون ڈے میچ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے محض تین میچز بعد شارجہ کے مقام پر زمبابوے کے خلاف اپنی 36 گیندوں پر58رنزکی جارحانہ اننگزکے دوران دو چوکوں کے علاوہ چھ چھکے لگاکر اپنی چھکوں کی تعداد 111 کرلی تھی جو اُس وقت وسیم اکرم کے ہمراہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کے سب سے زیادہ چھکے تھے

جس کے محض ایک میچ بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میں ایک چھکالگاکر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ (112)چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جس کے بعد یہ اعزاز ہمیشہ ہی اُن کے نام رہا اور تاحال یہ ریکارڈاُنہی کے نام ہے جو ناصرف پاکستانی بلکہ عالمی ریکارڈ بن چکاہے۔

وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ351چھکوں کے عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں جبکہ دُنیا کا کوئی بھی دوسرابیٹسمین ان سے 71 چھکے پیچھے ہے جو سنتھ جے سوریا(270)ہیں۔

شاہد آفریدی کے قائم کردہ تمام عالمی وقومی ریکارڈ تاریخ بہ تاریخ ’اسپورٹس لنک‘ میں ملاحظہ کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے