Clicky

ہوم / اہم موضوعات / تینوں لوئرآرڈربلے بازوں کی ففٹیوں کا نیا ریکارڈ قائم

تینوں لوئرآرڈربلے بازوں کی ففٹیوں کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکامیں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کردی جب چھٹے نمبرپرروسٹن چیس کے 63رنز اورساتویں پوزیشن پر شین ڈورِچ کے 56رنزکے بعد کپتان جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست55*رنزبناڈالے۔

یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب چھٹی سے آٹھویں پوزیشنز پر بیٹنگ کرنے والے تینوں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ففٹی پلس رنزبنائے ہیں۔اس سے قبل ان تین پوزیشنز پر زیادہ سے زیادہ دو بلے باز ہی ففٹیاں بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے اور ایسے واقعات بھی صرف دوبار 1958ء اور 2002ء میں رونماہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیزسمیت مجموعی طورپریہ محض دوسرا واقعہ تھا جب پاکستان کے خلاف چھٹی سے آٹھویں پوزیشن بیٹنگ کرنے والے تینوں بلے بازوں نے ففٹیاں اسکورکیں۔اس سے قبل دسمبر2009ء میں نیپئر کے ہوم گرائونڈ پر کپتان ڈینئل ویٹوری(134رنز)، برینڈن میکولم(89)اور ڈیرل ٹفی( 80*) نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

مجموعی طورپر یہ ویسٹ انڈیزتاریخ کابھی صرف تیسرا موقع ہے جب اُس کے چھٹے سے آٹھویں نمبرپر بیٹنگ کرنے والے تینوں بلے بازوں نے ایک ہی ٹیم اننگز میں ففٹی پلس اسکورزکئے۔

اس سے قبل اُن کی جانب سے ایسی کارکردگی 2001ء میں آسٹریلیاکے خلاف سڈنی جبکہ 2016ء میں کنگسٹن کے مقام پر بھارت کے خلاف ہی سامنے آسکی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شکست پرمصباح الحق کا حیران کن تبصرہ

ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز 188رنزکے ہدف کے تعاقب میں81رنزپر آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے