Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمد یوسف اور پی سی بی میں ’’بات بن گئی‘‘

محمد یوسف اور پی سی بی میں ’’بات بن گئی‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق بلے بازمحمد یوسف کے دوران بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری کیلئے بات بن گئی ہے،سابق کپتان چند ہی دنوں میں اپنی نجی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ماضی قریب میں بورڈپر تنقیدکے نشتر برسانے والے محمد یوسف انہی حکام کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں جس کیلئے وہ 25لاکھ روپے سالانہ معاوضہ وصول کریں گے جبکہ قانونی کیس میں اُن پر واجب الادا17لاکھ روپے کی معافی الگ ہے۔یعنی وہ ایک سال کے دوران 42لاکھ روپے کا فائدہ حاصل کریں گے۔

اپنے دورکے اسٹائلش بیٹسمین بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اکیڈمیزکی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپس کے دوران بھی اُن کے تجربے سے فائدہ اُٹھایاجائے گا ۔پی سی بی حکام کو انڈر19سطح پر بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے محمدیوسف سے کافی توقعات ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمد یوسف مدینہ سے مکہ لوٹ گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور رن مشین کا خطاب پانے والے محمد یوسف ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے