Clicky

ہوم / ممالک / دیگر چھوٹے ممالک / افغان بلے بازمحمد شہزادنے نیا ورلڈریکارڈقائم کردیا

افغان بلے بازمحمد شہزادنے نیا ورلڈریکارڈقائم کردیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے ایک ہی دن میں دومختلف انٹرنیشنل میچز میں ففٹیاں اسکورکرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔

دبئی میں کھیلے گئے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے پہلے سیمی فائنل میں اومان کے خلاف محمد شہزاد نے 60 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 80رنزکی شاندار اننگزکھیل کر اپنی ٹیم کو150رنزکا ہدف 18.3اوورزمیں محض دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرانے میں اہم کردار اداکیا۔

اسی روزدبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آئرلینڈ کے خلاف محمد شہزاد نے ایکبارپھر اپنی ٹیم کیلئے فتح گر کردار اداکرتے ہوئے 40 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے آئوٹ ہوئے بغیر*52رنزبناکر اپنی ٹیم کو 72رنزکا ہدف محض آٹھویں اوورمیں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ہی پوراکرادیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

افغان کرکٹر شاہ پور زدران پر قاتلانہ حملہ

پاکستان کے بعد افغانستان میں بھی کرکٹ دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی ہے جہاں ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے