Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بھارت / شامی کو کتے کے ساتھ تصویر بھی مہنگی پڑگئی

شامی کو کتے کے ساتھ تصویر بھی مہنگی پڑگئی

بھارتی فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بھارتی فاسٹ بولر شامی اور ان کے مسلمان چاہنے والوں میں اس وقت میڈیا پر گویا جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب شامی نے اپنی بیگم حسین جہاں کی تصاویر شیئر کیں۔

حسین جہان نے ایک شادی کی تقریب میں چست لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فاسٹ بولر نے اس پر سدھرنے کے بجائے اپنی بیگم کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جلنے والوں کو جلنے دو۔

اب شامی نے ایک سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ موجود کالے کتے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا میں شیئر کی اور پھر شائقین کے اعتراضات کا نشانہ بننے لگے۔

کچھ نے انہیں یاد دلایا کہ کتے کو چھونا وغیرہ بھی اچھی بات نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے انہیں کہا کہ وہ کتوں کے ساتھ کھیلنے کے بجائے اپنی فٹنس پر توجہ دیں تاکہ جلدسے جلد ٹیم میں واپس آسکیں۔

یاد رہے کہ شامی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں بلکہ وہ بنگلور میں قائم کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے