Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / مسٹر اینڈ مسز شامی نے ناقدین کو جواب دیدیا

مسٹر اینڈ مسز شامی نے ناقدین کو جواب دیدیا

بھارتی فاسٹ بولر نے اپنی بیوی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو اپنے انداز میں جواب دے دیا

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ دنوں ایک شادی کی تقریب میں کھینچی گئی اپنی بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ ان کی بیوی حسین آرا ء نے نامناسب لباس پہن رکھا تھا۔

کچھ نے مخالفت میں تو کچھ نے ان کے حق میں کمنٹس دیئے۔

مخالفین کو محمد شامی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ ہر کسی کو زندگی میں مقا م نہیں ملتا، کچھ قسمت والے ہوتے ہیں جنہیں یہ نصیب ہوتا ہے! جلتے رہووووووووووووو………‘‘۔

اب انہوں نے سال نو کے موقع پر اپنی بیوی کے ساتھ ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’ نہ ساتھی ہے، نہ ہمارا ہے کوئی ،نہ کسی کے ہم ،پر آپ کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں ایک پیارا سا ہمسفر ہے کوئی……. نیا سال مبارک‘‘۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عاقب جاویدنے آصف زرداری سے سفارش کرانیکا اعتراف کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہورقلندرزکے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ذکاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے