Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / ’بکی نےمخصوص ہدایت دی مگرمحمد عرفان نہ مانے‘
محمد عرفان نے بکیوں کے رابطہ کرنے کے باوجود پی سی بی کو اطلاع نہیں دی۔اُن کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں

’بکی نےمخصوص ہدایت دی مگرمحمد عرفان نہ مانے‘

پاکستان سپرلیگ میں آئی سی سی کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا اسکینڈل منظر عام آجانے کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاںاور دعوے کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کے روزنامے ’نوائے وقت‘نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی بھی بکیز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بکیز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا تاہم وہ بکیز کی طرف سے رابطہ کی رپورٹ نہ کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ انہیں مخصوص گیند باؤنسر کرنیکی ہدایت کی گئی تھی جس پر انہوں نے عمل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیٹ گرپ‘ بھی فکسنگ کیلئے استعمال ہونیکا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے بھی "بکیز” کو انکی ہدایات پر عمل کرنیکی یقین دہانی کروائی تھی تاہم وہ پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ سے طے شدہ منصوبے پر کام نہیں کر سکے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے