Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بکیز سے رابطے پر محمد عرفان کیخلاف بھی تحقیقات
محمد عرفان نے بکیوں کے رابطہ کرنے کے باوجود پی سی بی کو اطلاع نہیں دی۔اُن کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں

بکیز سے رابطے پر محمد عرفان کیخلاف بھی تحقیقات

طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان پر بھی پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی محمد عرفان پرمعطلی کا اعلان نہیں کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت ہفتے کو لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عرفان کا موبائل قبضے میں لے کر اُسے فوری وطن واپس بھیجنے کی اطلاعات تھیں لیکن لاہورقلندرزکے خلاف میچ میں وہ بدستور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرزکے ساتھ بیٹھے رہیے تاہم انہیں میچ نہیں کھلایا گیا۔

وہ تحقیقات میں آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیسرے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل جمعے کو ان کے دو فرنچائز ساتھیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

شرجیل خان کی طرح محمد عرفان کے بھی اس طرح کی حرکتوں میں ملوث ہونے پر کافی حیرت ظاہر کی جارہی ہے کیونکہ فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدو کو کرکٹ نے ہی اونچے مقام پر پہنچایا مگر انہوں نے بھی ممکنہ طورپراسی شاخ کو کاٹنے کی کوشش کی جس پر وہ خود بیٹھے ہوئے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے