Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمدحفیظ کو اچانک ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیاگیا

محمدحفیظ کو اچانک ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹیم منیجمنٹ اور کپتان اظہرعلی کی درخواست پر آل رائونڈر محمد حفیظ کو فوری طورپر 16ویں پلیئرکے طورپر ون ڈے اسکواڈمیں شامل کرکے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے

واضح رہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مایوس کارکردگی کے سبب محمد حفیظ کو ابتدائی طورپر دورۂ آسٹریلیاکیلئے منتخب نہیںکیاگیاتھاجو ون ڈے کپ میں محض 31رنز فی اننگزکی اوسط سے 248رنزبناکر بیٹنگ ٹیبل پر 19ویں نمبرپر رہے تھے۔

بولنگ پابندی ختم ہونے کے بعد محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ میںگیارہ وکٹیں بھی حاصل کیں ،شاید یہی وجہ ہے کہ اظہرعلی اور ٹیم منیجمنٹ نے اُنہیں آسٹریلیا بلوانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدا میں اعلان شدہ اسکواڈ میںمحمد حفیظ کی عدم شمولیت پر کپتان اظہر علی ناخوش تھے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق انضمام الحق کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی نے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر پر مشتمل ٹیم مینجمنٹ کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کیلیے محمد حفیظ کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین بورڈ شہریارخان نے بھی اس کی منظوری دے دی، حفیظ جلد بطور 16 ویں کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی کا ون ڈے ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹوئنٹی20کپتان شاہد آفریدی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے