Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پابندی ختم مگر حفیظ پر خطرے کی تلوارلٹکنے لگی

پابندی ختم مگر حفیظ پر خطرے کی تلوارلٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ پر عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی اُٹھالی گئی ہے جن کے حالیہ تجزئیے میں بولنگ ایکشن آئی سی سی کے مقررہ قوانین کے مطابق پایا گیاہے۔

بولنگ پر پابندی ختم کئے جانے کے بعد محمد حفیظ کو انٹرنیشنل میچوں میں بولنگ کرانے کی اجازت دیدی گئی ہے لیکن اُن کے بولنگ ایکشن کی دوبارہ رپورٹ ہونے کے خطرے کی تلوار اُن کے سرپردوبارہ لٹکنے لگی ہے۔پہلے بھی دوبار اُن کا ایکشن کلیئر ہوجانے کے بعد رپورٹ ہوچکاہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہناہے کہ محمد حفیظ نے اگر ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے کے ڈر سے محتاط انداز میں بولنگ کرائی تو اُن کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے جیساکہ سعید اجمل کے معاملے میں ہواہے۔بیٹنگ میں پرفارم نہ کرپانے کے سبب محمد حفیظ پر بولنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے شدید دبائو ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگرکسی بولرکا ایکشن سال میں دوبار رپورٹ ہوجائے تو اُس پر خودبخود ایک سال کی پابندی عائد ہوجاتی ہے۔محمد حفیظ یہ پابندی پوری کرنے کے بعد آسٹریلیامیں اپنے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ کرانے کے بعد ہی انٹرنیشنل میچوںمیں بولنگ کرانے کیلئے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔

محمد حفیظ کووکٹیں لینے والے کے بجائے اسکورروکنے والے بولرکے طورپر جانا جاتاہے جنہوں نے ون ڈے میچوں میں محض 4.10رنزفی اوورکے شاندار اکانومی ریٹ سے رنز دئیے ہیں جبکہ ٹوئنٹی20میچوں میں بھی اُن کا اکانومی ریٹ 7 سے نیچے ہے جوجدید کرکٹ میں اچھے اکانومی ریٹس سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کو بیٹنگ سے کہیں زیادہ بولنگ صلاحیت کے سبب سلیکٹرز محدوداوورزکے میچوں کیلئے منتخب کرتے ہیں جو ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تو کبھی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہوسکے جبکہ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ3میں جگہ بناچکے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمدحفیظ کو اچانک ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹیم منیجمنٹ اور کپتان اظہرعلی کی درخواست پر آل رائونڈر محمد حفیظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے