Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / عامر کے انجر پنجر ڈھیلے پڑنے لگے

عامر کے انجر پنجر ڈھیلے پڑنے لگے

مسلسل بولنگ کی وجہ سے سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے، اسکین کے لئے اسپتال جانا پڑگیا

فاسٹ بولر محمد عامر جب سے کرکٹ میں واپس آئے ہیں، ان کو ہر فارمیٹ میں ’کولہو کے بیل‘ کی طرح مسلسل رگڑا لگایا جارہا ہے، نیوزی لینڈ اور اب آسٹریلیا کی مشکل کنڈیشنز میں بے پناہ بولنگ کی وجہ سے ان کے انجر پنجر ڈھیلے پڑنے لگے ہیں۔

برسبین میں وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے مگر انہیں آرام نہیں دیا گیا اور اب سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ بائیں ٹانگ میں ہیمسٹرنگ تکلیف کا شکار ہوچکے، جس کی وجہ سے بولنگ کا تمام تر بوجھ باقی دوسرے بولرز پر آگیا۔ عامر کو اسکین کے لئے اسپتال بھی لے جایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ آخری روز اگر ضرورت پڑی تو وہ بیٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گے صرف یہی نہیں بلکہ ان کو یہ بھی یقین ہے کہ ون ڈے سیریز تک عامر مکمل فٹ ہوچکے ہوں گے۔

کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ بولنگ کی زیادتی صرف عامر ہی نہیں بلکہ تمام بولرزکے جسم پر اثر انداز ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لڑکے کافی تھک چکے ہیں، عامر کو مسلسل بولنگ کرنا پڑرہی ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہم نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی اور وہ بھی مسلسل ایکشن میں رہے ہیںاس کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کی، وہ بدستور ہمارے لئے دوڑ رہے ہیں، تمام بولرز اچھی شیپ میں نہ ہونے کے باوجود مشقت جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

50ویں پاک- ویسٹ انڈیز تاریخی ٹیسٹ کا آج آغاز

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 50ویں تاریخی ٹیسٹ کا آج جمیکا میں آغاز ہورہاہے۔آج کیربیئنزپاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے