Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمد عباس 223ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے
محمد عباس کی ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری ہی گیندپر وکٹ حاصل کرتے ہوئے کریگ بریتھویٹ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ کرادیا

محمد عباس 223ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغاز کیا جو طویل فارمیٹ میں پاکستانی نمائندگی کرنے والے مجموعی طورپر223ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

محمد عباس کیربیئن سرزمین پرمیزبان سائیڈکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے مجموعی طورپر گیارھویں کرکٹر بن گئے ہیں۔1993ء کے بعد کیربیئن سرزمین پر صرف تین پاکستانی کرکٹرز نے ٹیسٹ ڈیبیوز کئے ہیں جن میں محمد عباس سے قبل 2005ء میں بازیدخان اور 2011ء میں محمد سلمان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرز شروع کئے تھے۔

محمد عباس سے قبل کیربیئن سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کرکٹرزمیں حسیب احسن،نسیم الغنی،سعید احمداور فضل الرحمن نے 1958ء کے پاکستان ٹیم کے پہلے دورۂ ویسٹ انڈیزمیں ٹیسٹ ڈیبیوز کئے تھے جبکہ باسط علی، عامرنذیر،ندیم خان اور شکیل احمد جونیئر نے 1993ء کے ٹورمیں ڈیبیوز کئے جبکہ بازید خان نے 2005ء اور محمد سلمان نے 2011ء میں یہ اعزاز پایا تھا۔

محمد عباس ویسٹ انڈیزکے خلاف (کسی بھی ملک میں)ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مجموعی طورپر 29ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اُن سے قبل بابراعظم اور محمد نوازنے گزشتہ یواے ای سیریز کے دبئی ٹیسٹ میں کیربیئن سائیڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوز کئے تھے۔

قارئین کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مجموعی طورپر223ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔اُن سے قبل رواں سال(2017ئ) یہ اعزاز صرف شرجیل خان نے آسٹریلیاکے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں حاصل کیاتھا۔

انٹرنیشنل میچوں کے دوران کھلاڑیوں کے کارناموں ،سنگ میل اوربنتے ٹوٹتے ریکارڈزسے باخبررہنے کیلئے ’’کرکٹ اُردو‘‘ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے