Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح سب سے آگے ،لگاتار2برتریاں،13ویں سنچری[ریکارڈز]

مصباح سب سے آگے ،لگاتار2برتریاں،13ویں سنچری[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کئی اہم ریکارڈز اور اعدادوشمار تبدیل ہوئے جن کا احوال اگلی سطورمیں پیش کیا جارہاہے۔

بطورکپتان زیادہ نروس نائنٹیز:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق برج ٹائون ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگزکے دوران99کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے تو یہ بطورکپتان اُن کا نروس نائنٹیز (90-99رنز)کاشکارہونے کا پانچواں واقعہ تھا جوٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ نروس نائنٹیز ہیں۔

مصباح الحق کے بعد ایم ایس دھونی( بھارت)،اسٹیفن فلیمنگ(نیوزی لینڈ) اور گیری سوبرز(ویسٹ انڈیز)اپنی قیادت میں چار چار بار اس صورتحال سے دوچار ہوئے تھے۔

پاکستانی کپتانوں میں مصباح الحق کے بعد صرف انضمام الحق اور جاویدمیانداد ہی دو ایسے کپتان تھے جنہیں ایک سے زائد بارنروس نائنٹیز کا سامناکرناپڑاتاہم یہ دونوں عظیم بیٹسمین صرف2،2بار ہی اس صورتحال سے دوچار ہوئے تھے۔

بطورعام بیٹسمین مصباح الحق کبھی نروس نائنٹیزکاشکار نہیں ہوئے تھے۔اب کپتان کی شرط کو ہٹاکر پاکستان کی جانب سے صرف دوبیٹسمین ہی 5یا زائدباراس صورتحال سے دوچار ہوئے ہیں جن میں دوسرے انضمام الحق ہیں جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں آٹھ بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مجموعی ٹیسٹ کرکٹ میں تین بیٹسمین سچن ٹنڈولکر،راہول ڈریورڈ اوراسٹیوواسب سے زیادہ 10،10 بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیزمیں زیادہ نروس نائنٹیز:
حالیہ دورے کے پہلے دونوں میچوں میں دوبار99رنزپرناٹ آئوٹ یاآئوٹ ہوکرپویلین واپس لوٹنے والے مصباح الحق کیربیئن سرزمین پر سب زیادہ بار نروس نائنٹیزکاشکارہونے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین وہاں ایک سے زائد بار اس صورتحال سے دوچار نہیں ہواتھا۔

لگاتار دومیچوں میں برتری

پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیریزکے پہلے کنگسٹن ٹیسٹ میں 121رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسرے برج ٹائون ٹیسٹ میں دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے 81رنزکی برتری حاصل کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈین سرزمین پر کسی ٹیسٹ میں دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے لگاتار دومیچوں میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

علاوہ ازیں81رنز اُس کی کیربیئن سرزمین پر میزبان سائیڈکے خلاف دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے تاریخ کی چوتھی بڑی برتری بھی ہے۔

اظہرعلی کی 13ویں سنچری
اظہرعلی نے 105رنزکی شاندار اننگزکھیل کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی سنچریوں کی تعداد 13کرلی ہیں جن میں سے 6 سنچریاں انہوں نے مئی2015ء سے یا بعدمیں بنائی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے