Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق کو ’’اننگز ڈیکلیئر‘‘کرنے سے روک دیاگیا

مصباح الحق کو ’’اننگز ڈیکلیئر‘‘کرنے سے روک دیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو فوری طور پراپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی ’اننگز‘ ڈیکلیئرڈ کرنے سے روک دیا ہے

میلبورن ٹیسٹ میں رسوا کن ناکامی کے فوری بعد مصباح الحق نے اعلان کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے اور ایک دودن میں فیصلہ کریں گے، سڈنی پہنچ کر بھی انہوں نے یہی عندیہ دیا کہ ابھی ان کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا ذہن نہیں بنا، اس حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی تو پی سی بی کے میڈیا ترجمان کو تصدیق کرنا پڑی کہ مصباح الحق سڈنی ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی قیادت کریں گے۔

مصباح الحق سب سے زیادہ اپنی فارم سے پریشان ہیں، ان کا بیٹ رنز اسکور کرنا بھول گیا اور اعتماد کی بحالی کے لئے انہیں ایک اننگز درکار ہے جوکہ سڈنی میں بھی وہ کھیل سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں فوری طور پر ریٹائرمنٹ کی اجازت دینے کا امکان دکھائی نہیں دیتا، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اَوے سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، یہی وجہ ہے کہ سڈنی ٹیسٹ کو ان کا الوداعی ٹیسٹ ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔

پہلے ہی بات واضح ہوچکی ہے کہ ماضی کے برعکس مصباح کو شایان شان انداز میں رخصت کیا جائے گا۔ اس لئے اس بات کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا کہ پی سی بی پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان کو ویسٹ انڈیز ٹور کی صورت میں الوداعی سیریز کھیلنے کا موقع فراہم کرے اور انہیں شایان شان انداز میں رخصت کیا جائے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے