Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / بیوی،مصباح الحق کی ’’ترجمان‘‘ بن گئی

بیوی،مصباح الحق کی ’’ترجمان‘‘ بن گئی

آجکل کی مصروف زندگی میں لوگوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنایا دوسرے معنوں میں سوشل میڈیا پر ’’ایکٹو‘‘ رہنا خاصا دشوار ہوتا ہے جس کیلئے ایک خصوصی ترجمان کی ضروت ہے اور اگر بیوی کو اتنی فرصت ہو کہ وہ یہ’’ذمہ داری‘‘ سنبھال لے تو پھر سونے پہ سہاگہ ہوجاتاہے۔

آجکل پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کیلئے ترجمان کی ذمہ داری اُن کی بیوی عظمی بخوبی نبھاہ رہی ہیں جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں آنے والے زلزلے اور ٹیم کی صورتحال اور اُس کی روانگی سے متعلق کرکٹ شائقین کو باخبر رکھا اور ٹیم منیجر کی نسبت کہیں زیادہ محترک نظرآئیں۔

قومی ٹیم کی نیلسن سے کرائسٹ چرچ روانگی کی عظمی مصباح الحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر
قومی ٹیم کی نیلسن سے کرائسٹ چرچ روانگی کی عظمی مصباح الحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر

سونامی کے الرٹ کے بعدپاکستان ٹیم کی نیلسن سے کرائسٹ چرچ کی جانب روانگی غیریقینی ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن پیر کی صبح تک پاکستان ٹیم کے منیجرنے اس بارے میں کوئی اطلاع نہ تھی البتہ عظمی مصباح الحق تواتر کے ساتھ اپنے فالورز کو ٹیم کی روانگی سے باخبر رکھتی رہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے