Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / شکست پرمصباح الحق کا حیران کن تبصرہ

شکست پرمصباح الحق کا حیران کن تبصرہ

ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز 188رنزکے ہدف کے تعاقب میں81رنزپر آل آئوٹ ہونے والی پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اس شکست پر حیران کن تبصرہ کیاہے۔جن کے خیال میں شکست کی وجہ آخری دن خراب پچ ہونے کے علاوہ ویسٹ انڈین بولروں کے لمبے قد بھی تھے۔

میچ کے اختتام پر مصباح الحق نے کہاکہ ’’ آج اس شکست کا آسان تجزیہ یہ ہے کہ یہ پانچویں دن کی وکٹ تھی۔ہم پہلے دن ہی ہی جانتے تھے کہ میچ کے آخری روز یہاں بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہوگی ۔ہمیں پہلی اننگزمیں ہی بڑی سبقت حاصل کرنی چاہیے تھی ‘‘

’’میچ کے آخری روز ویسٹ انڈین بولروں نے کافی جان لڑائی اورہمیں لاجواب کردیا۔ہم آخری روز نارمل رہنے کی کوشش کررہے تھے لیکن اننگزکے ابتداء میں ہی اہم وکٹیں گنوانے کے بعد صورتحال کنٹرول سے باہرہوگئی۔میراخیال ہے کہ ویسٹ انڈین بولروںکے لمبے قد بھی ہمارے لئے مشکل کا باعث بنے کیونکہ لمبے قدکی وجہ سے وہ وکٹ پر فائدہ حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی بائونس حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘‘

’’اب دونوں ٹیم کیلئے سیریز اوپن ہے ،یہی مقابلہ ہے جس کیلئے آپ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہو۔اب سیریز کا آخری میچ دلچسپ اورکانٹے دار ہوگا‘‘

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر

ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے