Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / انٹر نیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا مصباح کو شاندار موقع مل گیا
مصباح الحق دورۂ ویسٹ انڈیز تک اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بڑھانا چاہتے ہیں

انٹر نیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا مصباح کو شاندار موقع مل گیا

پاکستان کی ٹیسٹ ہسٹری کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو شاندار انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کرنے کا موقع میسر آگیا ہے ان کو ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کی ہے ۔
یاد رہے کہ پیش گوئیاں کی جارہی تھی کہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی ریٹائر منٹ لینے کا پریشر ہے اور کہا جارہا تھا کہ پی ایس ایک کے اختتام پر ٹیسٹ کپتان انٹر نیشنل کیرئیر کو خیر باد کہہ سکتے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے دستیاب ہیں اور وہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اظہر علی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد سرفراز احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کو’’اَزخودریٹائرمنٹ‘‘ کی ہدایت جاری

پاکستان کرکٹ بورڈنے دورۂ آسٹریلیاکے ساتھ ہی مصباح الحق کے انٹرنیشنل کیریئرپربھی فل اسٹاپ لگانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے