Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی ٹیم کی ناتجربہ کاری سے فائدہ اُٹھائیں گے،مصباح الحق

آسٹریلوی ٹیم کی ناتجربہ کاری سے فائدہ اُٹھائیں گے،مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ آسٹریلیاکی کارکردگی ماضی جیسی نہیں ہے،حالیہ دورہ میں اُس کی ناتجربہ کاری سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں گے۔

مصباح الحق،جنہوں نے حالیہ دورہ آسٹریلیاکو اپنے کیریئرکاآخری قرار دینے سے انکارکردیاہے،کا کہناہے کہ نیوز ی لینڈمیں شکستوں کی وجہ موسم اورکنڈیشنز سے ہم آہنگ نہ پاناتھا۔بارشوں کے سبب وہاں مناسب پریکٹس بھی نہ مل سکی۔

ہم پہلے ٹیسٹ میں کافی خراب کھیلے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر تھی جبکہ اگر سیریزکا تیسرا ٹیسٹ ہوتا تو یقینا کارکردگی میں مزید بہتری آجاتی۔

مصباح الحق کا کہناہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز نیوزی لینڈکی بانسبت قدرے آسان ہیں،شکستوں کے بعدفوری سنبھل جانا آسان نہیں ہوتا لیکن ہم بھرپورکوشش کریں تو دوبارہ ٹریک پر واپس آسکتے ہیں۔کپتان نے دورۂ آسٹریلیاکیلئے اسکواڈ برقرار رکھنے کو بھی درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہی کھلاڑی ہمیں جتواتے رہے ہیں ،ان پر اعتمادبرقرار رکھنا چاہیے۔

ٹیسٹ کپتان نے تسلیم کیا کہ اسدشفیق تیسرے نمبرپر کامیاب نہیں ہوسکے ،اس لئے انہیں دوبارہ نیچے کھلایاجائے گا جہاں وہ ایک بارپھر سرفرازاحمدکے ساتھ مل کر بڑے اسکورزکی راہ ہموارکرسکتے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے