Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / مصباح الحق کا آئن چیپل کو ’’ایسے کوتیسا‘‘ جواب

مصباح الحق کا آئن چیپل کو ’’ایسے کوتیسا‘‘ جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے کالم میں سابق آسٹریلوی کرکٹر آئن چیپل کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیاہے۔

پاکستانی کپتان نے آسٹریلیاکی برصغیر میں حالیہ کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آئن چیپل کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔اُنہوں نے کالم میں لکھاکہ ’’ آئن چیپل جیسے تجربہ کارکرکٹرجس نے ہرکنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہو،کی جانب سے ایسے الفاظ انتہائی نامناسب ہیں ‘‘

’’ اگر ہم آئن چیپل کا فارمولہ آسٹریلیا پرلاگوکریں تو کیسا لگے گا؟ جو برصغیر میں وائٹ واش کی خفت سے دوچارہوکر آتے ہیں ‘‘

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلیاکے کلین سوئپ پرآئن چیپل نے انتہائی غیرمناسب تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایسی کارکردگی کے بعد آئندہ پاکستان کو دوبارہ بلانے کیلئے آسٹریلیا کوسوچ وبچار سے کام لینا چاہیے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے