Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق نے تیز ترین ’مختصر اننگز‘کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

مصباح الحق نے تیز ترین ’مختصر اننگز‘کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کی آخری سیریز کے آغاز میں ہی مزید ریکارڈز اپنے نام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جنہوں نے پہلے کنگسٹن ٹیسٹ میں *99رنزپر ناٹ آئوٹ رہنے والے پاکستان کے واحد بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب انہوں نے کسی بھی ٹیسٹ اننگزمیں3یا کم گیندوں پر سب سے زیادہ رنزبنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

مصباح الحق 24رنزپر تین وکٹیں گرنے کے بعدجب کریز پر آئے تو ڈاویندرابشوکو پہلی گیندپر ’’رعائت‘‘ دینے کے بعد اگلی دونوں گیندوں پر چھکے جڑکر نہ صرف پاکستان کو فتح دلادی بلکہ تین یاکم گیندوں پر سب سے زیادہ12رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس سے قبل پوری ٹیسٹ تاریخ میں صرف ایک بلے باز ایسا ہے جس نے تین گیندوں پر ڈبل ڈیجٹ اسکور(10رنز) بنایا تھا جو سری لنکا کے مرلی دھرن ہیں جنہوں نے 2002 ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین گیندوں پر ایک چوکے اور چھکے سمیت10رنزبنائے تھے ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے