Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / 1999 کی ٹیم پر اعتراض، مصباح نے وضاحت کردی

1999 کی ٹیم پر اعتراض، مصباح نے وضاحت کردی

ٹیسٹ کپتان پر آسٹریلیا میں شکست کے بعد وسیم اکرم کی زیر قیادت ٹیم پر طنزکرنے کا الزام ہے۔

آسٹریلیا میں ٹیسٹ وائٹ واش کے بعد پاکستانی میڈیا اور خاص طور پر ایک بڑے چینل میں بار بار یہ خبر چلائی گئی کہ مصباح الحق نے کہا ہے کہ 1999 کی ٹیم تو اسٹارز سے سجی ہوئی تھی وہ بھی یہاں پر ہار گئی، آسٹریلیا میں اسٹارز نہیں بلکہ فٹ پلیئر ہی ٹیم کو جتواتے ہیں۔

اس حوالے سے مصباح الحق نے اب وضاحت جاری کردی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان کی بہترین ٹیم ہے‘‘۔

’’ اس پر میرا جواب تھا کہ نہیں 99 کی جس ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا وہ ہی ہماری بہترین سائیڈ تھی، میرا مقصد اس ٹیم کی توہین کرنا نہیں تھا اور نہ ہی میں اس کو کسی جواز کے طور پر پیش کررہا تھا، اس ٹیم میں جو کھلاڑی شامل تھے وہ ہمارے لیجنڈ ہیں‘‘۔

مصباح نے مزید کہا کہ ’’ میں صرف اور صرف 1999 کی ٹیم کی عزت کرتا ہوں، وسیم اکرم تب کپتان تھے اور وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا پسند کرتا اور انہوں نے بھی میری بہت زیادہ مدد کی ہے‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمد یوسف نے مصباح الحق سے پرانے حساب کا بدلہ لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بیٹسمین محمد یوسف نے حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزمیں ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے