Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق نے اپنے جانشین کیلئے2نام دے دئیے

مصباح الحق نے اپنے جانشین کیلئے2نام دے دئیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہناہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انتہائی آسان تھا۔

ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہاہے کہ دوستوں نے بھی اس موقع پر ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیالیکن یہ فیصلہ خودغرضی ہوتا ہے۔اس موقع پرمیں نے خودغرضی کے بجائے دورۂ انگلینڈ اور آسٹریلیاکے مشکل ٹورزکا انتخاب کیا تاکہ مشکل مرحلے پر ٹیم کو تنہا چھوڑجانے کی مثال قائم نہ ہو۔

مستقبل کے حوالے سے مصباح الحق کا کہناتھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فارم اور فٹنس دیکھ کر کروں گا ،جانشین کے حوالے سے انہوں نے اظہرعلی اور سرفرازاحمد کا نام لیا اورساتھ یہ بھی کہاکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈنے ہی کرنا ہے۔

اپنے اور یونس خان کے متبادل پلیئرزنہ ہونے کے حوالے سے مصباح الحق کا کہناتھا کہ انضمام الحق اور محمدیوسف کے جانے کے بعد بھی اُن کامتبادل کوئی نظرنہیں آرہاتھا لیکن کھلاڑیوں کو تیارکرناپڑا۔اب بھی ویسی ہی صورتحال ہے،اُمیدہے کہ نوجوان کرکٹرزآگے آئیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق نے تیز ترین ’مختصر اننگز‘کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کی آخری سیریز کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے