Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق کیلئے تاریخ کا سب سے بڑاقائدانہ ریکارڈ قائم کرنیکا موقع

مصباح الحق کیلئے تاریخ کا سب سے بڑاقائدانہ ریکارڈ قائم کرنیکا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دورۂ ویسٹ انڈیز پر موجود ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کی آخری انٹرنیشنل سیریز کھیل رہے ہیں ۔اس ٹور میں وہ تاریخ کا سب سے بڑاقائدانہ ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔اس لئے اُنہیں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں صرف کامیابی درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکے ٹورمیں ایک ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دِیارغیر(اَوے یا نیوٹرل مقامات پر)25+ٹیسٹ جیتنے والے دُنیاکے پہلے کپتان بن جائیں گے۔اب بھی وہ اپنے ملک سے باہر سب سے زیادہ24 ٹیسٹ جیتنے والے کپتان ہیں جن کے بعد کلائیولائیڈ اور گریم اسمتھ 23،23 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

اس طرح مصباح الحق کے پاس اپنے ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ میچوں کی قیادت کرنے کا گریم اسمتھ کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا بھی موقع ہے۔ اگر فٹنس مسائل یاکوئی اور’ ناگہانی‘ آڑے نہ آئی تو مصباح الحق اپنے ملک سے باہر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے کا گریم اسمتھ کا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔

سابق پروٹیز کپتان نے اپنے ملک سے باہر56ٹیسٹ میچوں میں قیادت کے فرائض سرانجام دئیے تھے۔ مصباح الحق اب تک 53 ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزاز پاچکے ہیں جو ویسٹ انڈیزکے ٹورمیں تینوں ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرکے گریم اسمتھ کا ریکارڈ برابرکرسکتے ہیں۔

یہ اعدادوشمار ’اسپورٹس لنک‘کے تازہ ایڈیشن (16تا22اپریل 2017ئ) سے لئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ وہ اس ٹورمیں مزید7کونسے بڑے عالمی و قومی ریکارڈز اپنے نام کرسکتے ہیں۔یہ تفصیل آپ بھی تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔تازہ اسپورٹس لنک کی جھلکیاں ملاحظہ کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے