Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمد یوسف نے مصباح الحق سے پرانے حساب کا بدلہ لے لیا

محمد یوسف نے مصباح الحق سے پرانے حساب کا بدلہ لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بیٹسمین محمد یوسف نے حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزمیں ون ڈے سیریزمیں شاندار کامیابی کے باوجود سینئر بیٹسمینوں پر خودغرضی کا الزام لگادیاہے جن کا کہناہے کہ ویسٹ انڈین بولنگ کافی کمزور تھی ۔اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے بیٹسمینوں کو زیادہ بہتر رن ریٹ سے رنز کرنے چاہییں تھے۔

ہمارے انتہائی سینئر بلے باز بھی نئے کھلاڑیوں کے اندازمیں بیٹنگ کررہے تھے ۔ ہمارے بیٹسمینوں کو ٹیم کو جتوانے سے زیادہ اپنی ففٹیوں اور اوسط میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے ۔وہ 75کے اسٹرائک ریٹ سے ففٹی بناتے ہیں جس کی جدید کرکٹ میں کوئی وُقعت نہیں۔

واضح رہے کہ 2007ء میں اپنی جگہ ورلڈٹی ٹوئنٹی کیلئے مصباح الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد سے مسلسل مسائل کا شکار رہنے والے محمد یوسف سمجھتے ہیں کہ اُنہیں ٹیم سے باہر کرانے کی وجہ مصباح الحق ہی تھے ۔لہٰذا جب ایک انٹرویو میں اُن سے مصباح الحق کے متبادل پلیئرکے بارے میں سوال پوچھا گیا تو محمد یوسف نے اپنا سارا بغض باہر نکالتے ہوئے کہا

’’مصباح الحق کا متبادل ملنا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ اُس کی اچھی کارکردگی صرف یواے ای کی کنڈیشنز میں ہی ہے ۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیامیں اُن کی کارکردگی سب نے دیکھ لی ‘‘

’’ان (مصباح الحق) سے اچھا تو اسدشفیق اور اظہرعلی کھیل رہے ہیں جنہوں نے غیرایشیائی کنڈیشنز میں بھی بڑے اسکورزکئے۔اس لئے مصباح الحق کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘‘

’’اصل مشکل یونس خان کامتبادل تلاش کرنے میں آئیگی۔وہ ایک بہترین بیٹسمین اور اُنہیں ہمیشہ آل ٹائم گریٹ کے طورپر یاد رکھا جائے گااور کامیابیوں کی وجہ سے اُن کا ہمیشہ احترام کیا جائے گا ‘‘

محمد یوسف کی یہ تنقید درست ہے یا غلط؟ حقائق اور متعقلہ ریکارڈز اس رپورٹ میں پڑھیں:  محمد یوسف کی مصباح الحق پر تنقید، حقیقت یا بغض؟

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق نے تیز ترین ’مختصر اننگز‘کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کی آخری سیریز کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے